لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ رابعہ سیال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ضلع لاڑکانہ اور تعلقہ میں رمضان شریف کے لیے عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کا تعین کیا گیا، سطح اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس لاڑکانہ میر شاہنواز شیخ، اسسٹنٹ کمشنرز لاڑکانہ، ڈوکری، باقرانی اور مختیارکار اور تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، کمیٹی کے فیصلے کے تحت مقرر کردہ قیمتیں درج ذیل ہیں، واضح رہے کہ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز شیخ نے ڈپٹی کمشنر کو قیمتوں کے بارے میں بریفنگ دی، دال مسور 1 نمبر 250 روپے کلو، مونگ کی دال 280 روپے فی کلو، دال ماش 410 روپے فی کلو، دال چنا 240 روپے فی کلو، چینی 100 روپے فی کلو، آٹا اوپن، سوجی 135 روپے فی کلو، میدہ 135 روپے کلو، مرچ ثابت 500 روپے فی کلو، مرچ پاؤڈر 600 روپے فی کلو، گڑ1 نمبر 110 روپے فی کلو، باسمتی چاول 300 روپے فی کلو، ایری 6 نمبر 115 روپے فی کلو، سرسوں کا تیل 450 روپے فی کلو، لہسن اور چنے اوپن، نمک 15 روپے فی کلو، دودھ 180 روپے فی کلو، دہی 190 روپے فی کلو، بڑا گوشت 500 روپے فی کلو، پاڈے کا گوشت 600 روپے کلو، بکرے کا گوشت 1350 روپے کلو، انڈے اوپن، مچھلی ڈمبرو 2 کلو سے زیادہ 400 روپے کلو، مچھلی ڈمبرو 1 کلو سے زیادہ 300 روپے کلو،مچھلی 1 کلو سے کم 250 روپے کلو برف اوپن، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی سی آفس لاڑکانہ اور تعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں قیمتوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختار کاروں کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو گوشت منڈیوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں گی، کھلے تیل پر پابندی عائد ہوگی، اس کے علاوہ مجاز فیلڈ افسران روزانہ اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کر کے رپورٹ کریں گے، تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کی فہرستیں دکانوں کے باہر لگائیں، میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے فوڈ انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر مصنوعات کے معیار کو چیک کریں گے اور رپورٹ دیں گے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، اجلاس میں متعلقہ افسر، چیمبر آف کامرس مسعود احمد شیخ اور دیگر تاجر بھی موجود تھے۔