اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان بار کونسل کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔شکایت پاکستان کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے دائر کی۔کونسل نے کہا ہے کہ شکایت آئین کے آرٹیکل 209کے تحت دائر کی گئی ہے۔پاکستان بار کونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل سے شکایت کی فوری تحقیقات کرنے کی استدعا کی ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح ھو کہ اس سے قبل بھی جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔