کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان رپورٹرز فورم کے عہدے داران اور اراکین مجلس عاملہ نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر طاہر نجمی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ طاہر نجمی ایک زیرک’دور اندیش اور بے باک صحافی تھے’ان کا خلاء مدتوں پر نہیں کیا جاسکے گا’پاکستان رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ. طاہر نجمی اردو صحافت میں استاد کا درجہ رکھتے تھے۔ طاہر نجمی ایک بااصول اور منجھے ہوئے صحافی تھے۔انہوں نے کہاکہ طاہر نجمی کی وفات صحافت کا بڑا نقصان ہے’انہوں نے اپنی ساری زندگی دیانت دارانہ صحافت کی’ تمام عمر اظہارِ رائے کی آزادی کے لئے جدوجہد کی’ وہ اردو صحافت میں استاد کا درجہ رکھتے تھے۔انہوں نے بہت محنت سے اپنی ٹیم کے ساتھ روزنامہ ایکسپریس کو اس مقام تک پہنچایا۔پاکستان رپورٹرز فورم کے جنرل سیکریٹری انفاس کھوکھر نے کہا کہ طاہر نجمی صحافت میں ایک درخشندہ ستارے کی طرح چمکتا رہے گا”وہ اپنی ذات میں ایک انسٹیٹیوٹ تھے’انکی کمی ھمیشہ محسوس کی جاۓ گی۔انہوں نے نڈر صحافت کی اور کبھی کسی سے مرعوب نہیں ہوۓ’جو بھی لکھا اس پر اسٹینڈ لیا اور حق و سچ کی أواز بلند کرتے رہے۔ٹیم پاکستان رپورٹرز فورم دعاگو ہے کہ اللہ رب العزت ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ۔أمین