کراچی( بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت رینیوایبل انرجی اور شعبہ صحت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اساتذہ کی تربیت اور شعبہ توانائی میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت حاصل کرنے میں کینیڈا کی معاونت چاہئے ہوگی۔