اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دیدی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ انشاءاللہ جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا ۔