کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کیلئے دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.76 روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے کہا کہ کراچی کیلئے دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ بجلی 4.76 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔مالی سال پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی3.21روپےفی یونٹ مہنگی ہوگی جبکہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.55 روپے مہنگی ہوگی۔اضافے کا فیصلہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا، صارفین سے اضافی وصولیاں مارچ سےمئی 2023 کے دوران کی جائیں گی۔