لاڑکانہ(رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ رابعہ سیال نے کہا ہے کہ سندھ میں عام استعمال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کا مستقل اجلاس نہیں ہوتے، اس لیے منافع خور شہریوں سے اضافی قیمتیں وصول کرتے ہیں، شہریوں کو ریلیف رمضان المبارک میں رلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں عام استعمال کی اشیاء کے نرخوں کا تعین کیا جائے گا، لاڑکانہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ سبزی منڈی کے قریب 15 ایکڑ پر نیا قبرستان بنایا جائے گا کیونکہ ابوبکر قبرستان میں مزید تدفین کی جگہ نہیں ہے، میری کوشش ہوگی کہ اگلے سال شہر میں واقع سبزی منڈی کو شہر سے باہر سبزی منتقل کیا جائے جس کے لیے کوششیں جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں تجاوزات کے معاملے میں دکاندار بھی ملوث ہیں جو قابضین سے پیسے لے کر انہیں کھڑا کردیتے ہیں اس لیے ہم مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں گے، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ملازمتوں میں شہری اور دیہی کوٹہ ختم کیا جائے کیونکہ شہری کوٹہ ہولڈر دیہی علاقوں میں خدمات انجام دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں میں نے مقابلے کا امتحان پاس کیا اور 2017 سے میں نے بہاولپور، کہوٹہ، تونسہ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں خدمات انجام دیں اور ترقی پانے کے بعد سندھ میں پہلی مرتبہ میری پوسٹنگ لاڑکانہ میں ہوئی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا تعلق اسی شہر سے تھا جو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں کیونکہ آج تک امریکہ میں کسی خاتون کو وزارت عظمیٰ کا اعزاز حاصل نہیں ہوا لیکن میری لاڑکانہ میں پوسٹنگ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بعد ازاں لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو اور جنرل سیکرٹری محمد عاشق پٹھان نے ڈپٹی کمشنر رابعہ سیال کو چادر کا تحفہ دیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔