پشاور(کرائم رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان کی ہدایت پر پشاور پولیس نے امن وامان کے قیام کی خاطر سماج دشمن میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈان کیا ہے،گزشتہ ماہ فروری کے دوران کریک ڈاون کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہے۔جس کے دوران 623 مقدمات درج کرکے 626 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر سماجی جرائم میں بھی ملوث ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 55 عدد کلاشنکوف، 622 عدد پستول، 12 شارٹ گن، 54 عدد رائفل، 2 عدد کالاکوف اور 19 ہزار کے قریب مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کے بعد پشاور سنٹرل جیل کے سلاحوں کے پیچھے دھکیل دیئے ہیں پشاور پولیس کی جانب سے شہر میں قیام امن کو یقینی بنانے اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو نکیل ڈالنے کی خاطرہیومن انٹیلی جنس کو مزید فعال کرنے سمیت دیگر اہم اداروں اور یونٹس کے ساتھ بھی کوارڈینیشن کو مزید مربوط قائم کیا گیا ہےجس کے تحت انفارمیشن شئیرنگ سمیت مشترکہ کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں،
دیگر اہم اقدامات سمیت روزانہ کی بنیاد پر انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے
تاکہ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنایا جا سکےایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے جاری کریک ڈاون کے تحت ہونے والی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرتے ہوئے اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ کارروائیوں کی بدولت شہریوں میں تحفظ کا احساس مزید تقویت پائے گاجبکہ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو بھی اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنایا جا سکے گا