اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی تحقیقات کے لیے نیب کی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔نیب ڈائریکٹررضوان احمد کی سربراہی میں دبئی پہنچنے والی 4 رکنی ٹیم نے یواے ای میں پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا۔نیب عمران خان کی جانب سے فروخت کی جانے والی گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اوردیگرتحائف سے متعلق تحقیقات کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کرلی ہیں۔اس حوالے سے نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تحفے میں ملنے والی گھڑی خریدنے کے دعویدارعمر فاروق کے گھرکابھی دورہ کیا۔واضح رہے کہ گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تحفے میں دی تھی۔نیب راولپنڈی نے عمران خان کواس کیس میں (آج) طلب بھی کررکھا ہے۔