لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا اور پیسے اپنی جیب میں ڈال لیے، نااہل حکومت کی اتنی بڑی فوج ظفر موج عوامی خزانے پر بوجھ ہے، جلد از جلد عام انتخابات کرانے سے ہی ملک موجودہ معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنے والے سابق ارکان اسمبلی اور مختلف رہنماﺅں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ملاقات میں سابق ایم این اے عامر سلطان چیمہ، خرم منور منج، سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری شریک،ڈاکٹر اے آر خالد، طاہر نصراللہ وڑائچ، رائے عزیز اللہ، سجاد حیدر چیمہ، علی سلمان صدیق، رائے حماد اسلم بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف کی نام نہاد گڈ گورننس اور اسحاق ڈار کی جادو گری کا پول کھل چکا، ملکی معیشت کو سنبھالنا اس نااہل ٹولے کے بس کی بات نہیں، انشا اللہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تو ہی معیشت کا پہیہ صحیح سمت چلے گا، انہوں نے آئی ایم ایف کا دبا مسترد کر کے پٹرول 150 سے اوپر نہیں جانے دیا۔چودھری پرویز الہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا اور پیسے اپنی جیب میں ڈال لیے، نااہل حکومت کی اتنی بڑی فوج ظفر موج عوامی خزانے پر بوجھ ہے، جلد از جلد عام انتخابات کرانے سے ہی ملک موجودہ معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، مہنگائی اور بیروزگاری نے عام آدمی کو جیتے جی مار دیا ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوگ ڈالر پاکستان سے دوبئی لے جاتے ہیں، پاکستان میں مینوفیکچرنگ کا شعبہ تباہ ہو گیا۔