, اسلام آباد ( نیٹ نیوز)
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خاندان نے الزامات اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا خاندانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ منظم کردارکشی کے ذریعے جج کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم سے اعترافی بیان کے ذریعے3 ججوں پرکرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جسٹس مظاہراور اسکے خاندان پر کک بیک لینے کے بے ہودہ الزامات عائد کیے گئے، جج کا خاندان لگائے گئے الزامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔فیملی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ نگران پنجاب حکومت میں موجود اہم شخصیات سپریم کورٹ کے جج کیخلاف منظم مہم چلارہے ہیں۔ ملزم کے اعترافی بیان میں ججوں پرلگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔
خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے مونس الہی کی کبھی شکل بھی نہیں دیکھی جبکہ پرویزالہیٰ سے صرف ٖایک بارملے، کسی کے پاس سپریم کورٹ کے معزز جج کیخلاف کوئی کرپشن کا ثبوت ہے تو پیش کرے۔جج کے خاندان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی حکومت یا سیاسی پارٹی سے کوئی کنٹریکٹ یا کیس لیا ہو توثابت کریں۔ سپریم کورٹ کے معزز جج اپنے اوپرلگے الزامات پرہرطرح کی انکوائری کا سامنا کرنے کا تیار ہیں۔