کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کورنگی سب اسٹیشن ماڈل کالونی پاک کوثر ٹاؤن اور گیلان آباد کے بیچ سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے پیپلز پارٹی کا لبادہ اوڑھے لینڈ مافیا نے جعلی لے آوٹ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا جال بچھا دیا۔ ہائی ٹینشن کے نیچے بکنگ آفیس اور ایک اعجاز نامی اسٹیٹ ایجنسی میں شہریوں سے جعلسازی کیلئے میدان سج گیا تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی کے علاقے پاک کوثر ٹاؤن اور گیلان آباد کے سنگم سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے اراضی پر لینڈ مافیا نے اپنے پنجے گاڑ لیئے ہیں ۔لینڈ مافیا نے شہریوں سےافراء(Ifrah town) ٹاؤن کے نام پر غیرمنظور شدہ لے آوٹ کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ مذکورہ اراضی کو لے آوٹ میں ملیر ٹاون سب ڈویژن کے ڈی اے اورملیر کھوکھراپار ایکسٹینشن(2) ظاہر کیا جارہا ہے معلوم چلا ہے کہ جعل سازی میں پیپلز پارٹی کے لبادہ اوڑھےانڈس مہران پیٹرول پمپ کے پیچھے قائم اعجاز اسٹیٹ ایجنسی کے اعجاز حسین،ذبیر،عمران،خالداوردیگرجرائم پیشہ عناصر شہریوں کو انکی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ہائی ٹینشن کے نیچے بکنگ آفس بھی قائم کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ماڈل کالونی شہریوں سےجعلسازی میں مبینہ طور پر ملوث بتائے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی (مرحوم الطاف جی میمن) کے بیٹے تیمور الطاف جی میمن کو موقف دینے کیلئے پیغام بھیجا گیاتاہم روایتی طور پر ہٹ دھرمی جاری ہے جبکہ مکینوں میں شدید بے چینی و تشویش پائی جارہی ہے۔