رانی پور( نمائندہ خصوصی) صوبہ سندھ کے علاقہ رانی پور میں این ایچ اے کانٹا کے اہلکاروں نے مبینہ طورپر ظلم کی انتہاء کردی، لنڈی کوتل کے رہائشی ٹرالر عملے کو پتھروں و لاٹھیوں سے شدید تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے کانٹا پر پرائیویٹ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے زبردستی ٹرالرز رکوانے کیلئے پتھر برساکر شیشے توڑ دیئے جس کے نتیجے میں تین ٹرالر ایک دوسرے کے پیچھے ٹکرا گئے گاڑیاں روکنے کے بعد کانٹا والوں کے تشدد سے گاڑیوں کا عملہ کے افراد بےہوش ہوگئے جنہیں موٹر وے پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ٹرانسپورٹ حلقوں نے واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ ودیگر ذمہ داروں سے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ اور گاڑی مالکان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔