کراچي(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کہا کہ سندھ میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی حاصل ہے, سندھ میں مکمل مذہبی ہم آہنگی ہے ،ہندو ، مسیحی ، سکھ ، مسلمان ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرتے رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر ہندو طلبہ کو ہولی منانے سے روکنے کے واقعے کی انکوائری کا آغاز کردیا ہے ، میری اس معاملے پر وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بات چیت ہوئی ہے ، صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کا انتظار ہے ، اگر کوئی شرپسند اس واقعے میں ملوث پایا گیا تو قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے سے قبل سوشل میڈیا پر نفرتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت کو خصوصی احکامات دیئے ہیں ،