پشاور (اسٹاف رپورٹر )
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں نجی چیننلز بیورو چیف برطانیہ غلام حسین عوان، سینئر صحافی طاہر چوہدری زاہد خٹک اور عمران علی کی سربراہی میں 20 رکنی وفد کی ملاقات۔ جن میں صحافی، اینکر، میڈیا نمائندگان اور دیگر سٹاف موجود تھے۔ وفد برطانیہ سے امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے اور ملک و قوم کی خاطر قربانیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسکے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کے فروغ کیلئے چیرمین کرکٹ بورڈ اور دیگر مشران سے بات کرنے کی درخواست کی۔ میڈیا نمائندگان نے ہر قسم کی خدمات میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر صاحب نے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ انکا کہنا تھا کہ ملک سے باہر ہر پاکستانی ملک کا سفیر ہے۔ میڈیا پرسنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایسا رول ادا کریں کہ دوسرے ممالک سے بہتر تعلقات قائم ہوں۔ میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کی محبت اور خلوص اور انکی خوشی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا۔ انشاءاللہ جلد کرکٹ پشاور بھی آئے گی۔