لاہور (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی نے مرحوم امجد اسلام امجد کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔صدر مملکت اور خاتون اول نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم امجد اسلام امجد اردو ادب کے عظیم شاعر و مصنف تھے، پاکستان کو ان جیسے لوگوں پر فخر ہے اور ان کا نقصان قوم کا نقصان ہے۔صدر مملکت نے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا، اظہار افسوس کیا۔