سرینگر ( نمائندہ خصوصی )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع کولگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کھانڈی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔