لاہور (نمائندہ خصوصی) سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم نظیم کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، کارروائیوں کے دوران لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ حکام کے مطابق لاہور سے گرفتار دہشت گردوں میں محمد لقمان شاہد ، سید انس وقار ،ثنا اللہ ،سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل جبکہ سرگودھا آپریشن کے دوران تین دہشت گرد گرفتار ہوئے ،سرگودھا سے ارشاد اللہ اور محمد طاہر کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار دہشت گردوں سے بم ، دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹر اسلحہ اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا ۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے ، کومبنگ آپریشن کے دوران 18020ءافراد کو چیک کیا گیا جن میں 59 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔