اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کھانے پینے کی اشیا پر اثر انداز ہونے لگا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنی اشیاءکی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، کریم اور جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف دالوں کی قیمت میں 48روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر لیٹر دودھ 30روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیک 217سے بڑھ کر 247روپے کا ہوگیا جبکہ 900 گرام چائے کی قیمت میں 250روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 900گرام چائے کا پیک 1490روپے سے بڑھ کر 1740روپے کا ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں 200گرام کریم کی قیمت میں 20روپے اور ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔