اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین قادر خان مندوخیل نے پی ٹی وی حکام کو 783 عارضی ملازمین کو15 روز میں مستقل کرنے جبکہ ریڈیو پاکستان کو ریٹائرڈ ملازمین کی پنشز کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا، قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کی ہدایت بھی دی ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی، عارضی، ملازمین، مستقل، ریڈیو پاکستان، ملازمین، پینشز، ادائیگی، حکم،
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے 783 عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارش کردی جبکہ ریڈیو پاکستان کو بھی فوری پنشنز کی ادائیگی کاہدایت دی ہے ۔پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی قائمہ کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی چیئرمین قادر خان مندوخیل نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) کے حکام سے سوال پوچھا کہ 783 عارضی ملازمین کو کب تک مستقل کیا جائے گا ؟پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) کے حکام نے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین قادر خان مندوخیل کو بتایا کہ سرکاری چینل کے ملازمین کو ریگولرز کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔قومی اسمبلی کی خصوصی قائمہ کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) حکام کو ہدایت دی کہ جلد از جلد سرکاری ٹی وہ چینل کے 783 ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔قائمہ کمیٹی برائے متاثرہ گورنمنٹ ملازمین کے ارکان نے سرکاری ٹی وی چینل کے حکام کو ہدایت دی کہ 15 روز کے اندر تمام عارضی ملازمین کو ریگولرز کیا جائے ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشز کی عدم ادائیگی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا ۔قومی اسمبلی کی خصوصی قائمہ کمیٹی برائے متاثرہ سرکاری ملازمین نے وزارت خزانہ کو ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشز کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔قائمہ کمیٹی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے ) کو قومی ورثہ اورثقافت ڈویژن میں غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے ۔قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ37 کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرکیا ہے جس میں7 زائد العمر ہیں جبکہ 22 بغیر کسی آسامی کے کام کر رہے ہیں۔