کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کراچی وومن ونگ کی صدر فضہ ذیشان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی 13 فیصد سے 31 فیصد تک جاپہنچی ہے،عوام گوشت تو دور اب دال سبزی یا سوکھی روٹی کھانے کے بھی قابل نہیں رہے جو لوگ ایک کلو سامان خریدا کرتے تھے وہ آج آدھا کلو پر آگئے ہیں، مہنگائی کے نعرے لگانے والے جب خود حکومت آئے تو مہنگائی کرکے غریب کا خون چوس لیاآج مہنگائی اور غریب کی حالات پر مولانا فضل الرحمٰن کے منہ پر تالے کیوں لگے ہیں،امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرکے عوام کی درگت بنانا بند کرے، حکومت کے نزدیک سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ، غربت اور بد حال معیشت نہیں ، بلکہ عمران خان کی مقبولیت ہے ۔آسمان چھوتی مہنگائی ان ظالم حکمرانوں کبھی نظر نہیں آئے گی، اگر ان کو یہ یقین ہوتا کہ وہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن جیت جائیں تو اب تک الیکشن ہو گئے ہوتے ۔ عمران خان کی مقبولیت نے سب کو حواس باختہ کر رکھا ہے،فضہ ذیشان نے کہا کہ موجودہ پی ڈی ایم اور اس کے اتحادی حکومت میں آئے ہیں ہر روز مہنگائی کا ایک بم پاکستانی عوام پر گراتے ہیں ، حد تو یہ ہے کہ جو بھی مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے اس کا کئی روز پہلے ہی چرچہ کردیا جاتا ہے چنانچہ کافی روز پہلے یہ اعلان کردیا گیا کہ حکومت بحالت مجبوری ایک منی بجٹ لا رہی ہے، اثر اس اعلان کا یہ ہوا کہ مارکیٹ سے اشیائے ضروریہ غائب ہونا و گوداموں میں اسٹاک ہونا شروع ہوگئیں، فضہ زیشان نے کہا کہ اس حکومت سے جان چھڑانے کا واحد حل متحد ہوکر سڑکوں پر نکلنا ہے،چور دروازے سے اقتدار میں گھسنے والوں کو عوام اب نہیں چھوڑیں گے۔