لاہور(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کی عوام کو بجلی پر 3 ماہ کیلئے سبسڈی دینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے حکومت پنجاب کے احکامات پر محکمہ توانائی پنجاب نے پلان تیار کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گھریلو صارفین کوبجلی کے بلوں میں سبسڈی کے لئے 15 ارب روپے بطور سبسڈی دئیے جائیں گے ،سبسڈی سے متوسط طبقے کے گھریلو صارفین فائدہ حاصل کرسکیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے گھریلو صارفین جن کی بجلی کی کھپت 200 یونٹ تک ہے صرف انہیں سبسڈی ملے گی ۔محکمہ توانائی نے بجلی پر سبسڈی اور ٹیرف سے متعلق مختلف سلیب حکومت کو پیش کردئیے ہیں۔