پشاور (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے کہا تو انتخابات کی تاریخ دیدوں گا۔ایک انٹرویومیں گورنر کے پی نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن نے انہیں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق مراسلہ بھیجا تو وہ تاریخ دے دیں گے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کو بھی پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران انتخابات کی کوئی تاریخ دینے کی تجویز مانگی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے کی تاریخ کی منظوری دیدی ہے۔