اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زر داری نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور درپیش چیلنجوں پر مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) اور سابق صدر آصف علی زر داری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملاقات میں دیگر سیاسی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور درپیش چیلنجوں پر مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کی تاریخ کے معاملہ پر بھی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے دیگر اتحادی رہنماﺅں سے بھی ٹیلی فونک رابطے کئے ۔