تھرپارکر (نمائندہ خصوصی) تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتقال کرنے والوں میں تین نومولود بھی شامل ہیں۔تھرپارکر میں رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔