اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کے دوران جج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر برہم ہو گئے۔عمران خان کی عدالت میں پیشی کا ذکر کرتے ہوئے جج نے کہا کہ عمران خان ڈھائی ہزار بندے لے کر عدالت آئے۔نجی ٹی وی ےک مطابق انہوں نے کہا کہ نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، عدالت میں اپنے ساتھ غنڈے بدمعاش لے آتے ہیں۔اے ٹی سی کے جج نے کہا کہ عمران خان برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور عدالت میں بھی عدالت کا احترام نہیں کرتے۔تحریکِ انصاف کے وکیل بابراعوان نے جج سے سوال کیا کہ اگر الیکشن کمیشن کے سامنے ہنگامہ آرائی دہشت گردی ہے تو پولیس لائنز پشاور میں 99 لاشیں کیا تھیں؟جس پر جج نے کہا کہ اب تو سیاسی دہشت گردی بھی شروع ہوگئی ہے۔