لاہور( نیٹ نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں وزیر خزانہ مقرر نہ کیے جائے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشتہارکی طرز پر طنزیہ بیان جاری کیا ہے۔اشتہار کے متن میںسردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جس نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنا ہے، اس کا نام اب تک فائنل نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جسے وزیر خزانہ سے متعلق معلومات ہوں وہ پنجاب اسمبلی سے رابطہ کرے۔عثمان بزدار نے تلاش گمشدہ کا اشتہار بھی ٹویٹ کیا۔