اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں،4 سے7 مارچ کو جرمنی کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے، اٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، 17 پاکستانیوں کو بچایا گیا، دو لاپتہ ہیں ۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، 17 پاکستانیوں کو بچایا گیا، 2 تاحال لاپتہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 8 مارچ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام اور خواتین کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے، پاکستان کی طرف سے منعقد کی گئی یہ کانفرنس اقوام متحدہ میں منعقد ہوگی، پاکستان بطور چیئر آف منسٹرز او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کرےگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ س موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، 4 سے7 مارچ کو جرمنی کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان نے کہاکہ فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری رہے، دو کشمیریوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا، اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھانے والوں پرگولیاں چلائی گئیں، 400 سے زائدکشمیری رہنما، صحافی اور دانشوربھارتی جیلوں میں قید ہیں۔