کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم کے 16وے دن تک مجموعی طور پر 40,556 گاڑیاں چیک کی گئی۔ مختلف وجوہات کی بنا پر 2897 گاڑیاں قبضے میں جبکہ 3430 کے کاغذات ضبط کیے گئے۔ روڈ چیکنگ مہم کے دوران 16ویں دن تک تقریبا پونے پانچ کروڑ روپے تک ٹیکس وصول کیا جا چکا ہے۔ کراچی میں 12,077، حیدرآباد میں 12,998، سکھر میں 4537، میرپورخاص میں 5296، لاڑکانہ میں 3654، اور شہید بےنظیر آباد میں 1994 گاڑیاں چیک کی گئیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ نےاپنے ایک بیان میں ٹیکس نادہندگان سے درخواست کی کے وہ اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروا کر ذمےدار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کے بغیر نمبر پلیٹ، فینسی نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار رجسٹریشن اور اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیاں ضبط کرلی جائینگی۔