اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پررد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نےاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نےاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو! چپ کر کے بیٹھ جاو¿!۔انہوںنے کہاکہ اوراس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے، اورعدلیہ میں ان اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کر رہے ہو، انشاءاللّہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔