کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی محکمہ لینڈ سے ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتاری کے بعد رہا کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ لینڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فرید شیخ کو بدھ کے روز نیو ٹاؤن پولیس نے گرفتار اس وقت کیا جب اپنے دفتر پر موجود تھے۔شیخ فرید کے مطابق سول کورٹ کے ایک مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری میں عدالت کا اہلکار ہمراہ تھا۔بعدازاں پولیس کو آئندہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کا حلف نامہ جمع کرانے پر رہا کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر گلستان جوہر اس سے قبل بھی کرپشن وبدعنوانی کے الزام میں جیل کاٹ چکے ہیں اور موصوف شفٹنگ برانچ میں تعینات رہے ہیں۔شیخ فرید کے مطابق آج ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونگے ان کا کہنا تھا کہ مکان کا مقدمہ زیر سماعت ہے ۔
kas