کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )
کوئٹہ کے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او نے علاقے میں خواجہ سراؤ کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ـایس ایچ او سول لائن مٹھا خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول لائن تھانے کے علاقوں جناح روڈ ،کوئلہ پھاٹک اور دیگر مقامات پر خواجہ سرا رات بھر پھرتے نظر آتے ہیں ، جس کی وجہ سے کافی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ایس ایچ او سول لائن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سول لائن تھانے کی حدود میں خواجہ سراؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق 12 بجے کے بعد شہر میں پھرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔