کراچی(نیٹ نیوز)
70سالہ پاکستانی بزرگ ویلڈر شہری نے اپنے ہاتھوں سے درجنوں سیب توڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے معمر شہری نعیم الدین نے 70 برس کی عمر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔نعیم الدین نے اپنی ہتھیلیوں پر سیب رکھے انہیں ہاتھوں سے توڑتے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے بزرگ شخص نے 21 سیب توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بزرگ شہری نعیم الدین نے گینز ورلڈ ریکارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں اسی وجہ سے ان کی ہتھیلیوں میں اتنی جان ہے۔
اس سے قبل یہ یہ ریکارڈ پاکستان کے مشہور مارشل آرٹسٹ راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے انگلینڈ میں 13 سیب اپنے ہاتھ سے توڑ ریکارڈ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی شہری راشد خان اب تک 70 ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔