راولپنڈی( نمائندہ خصوصی) چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر نے آج ہیڈ کوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ کیا۔
سی او اے ایس کو ترکی اور شام کے زلزلے کے دوران پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (یو ایس اینڈ آر ٹی) کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔
COAS نے ریسکیو ٹیم نے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور زلزلے میں بچاؤ کی کوششوں کے دوران کیے گئے قابل تعریف کام کو سراہا۔
COAS نے ترکی اور شام کے ساتھ ہمارے پائیدار تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خاص طور پر بحرانوں کے وقت مدد کرنے کی ضرورت ہے۔