کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے بارکھان میں ہو نے والے دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر ناقابل معافی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردی میں ملوث تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے رکھنی دھماکے میں شہید ہو نے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔