لاہور (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے۔ اتوار چیئر مین پی ٹی آئی سے پارٹی کے لاہور سے مختلف ٹاوز کے عہدیداروں نے ملاقات کی جس کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم پر بریفنگ دی گئی، سابق وزیر اعظم نے بلاک کوڈ لیول تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں، مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔