اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس کل طلب کر لیا جس میں افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گریڈ 21 کے 30 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا، سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی، سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن محمد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔