کراچی(نمائندہ خصوصی) ۔محکمۂ اطلاعات میں نئے تعینات ہونے والے سیکریٹری ندیم میمن نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد محکمۂ اطلاعات کے ڈائریکٹرز کےساتھ اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاعات کی بروقتترسیل کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کیا جائے تاکہ سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی کارکردگی سے زرائع ابلاغ کے زریعے عوام کو بروقت اور بہتر طور پر آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اہمیت کے منصوبوں کے بہترین ابلاغ کے لئے اخبارات، ٹی وی چینلز اور متعلقہ دیگر زرائع ابلاغ سے مسلسل اور ہمہ وقت تعلق رکھاجائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی محکمے سے متعلق منفی خبر کی موثر اور بروقت تردید اور وضاحت کے اجراء کو یقینی بنایا جائے۔ سیکریٹری اطلاعات ندیم میمن نے کہا کہ محکمۂ اطلاعات دراصل حکومت کے چہرے، انکھیں اور کان کی مانند ہے لہذا محکمۂ اطلاعات کے افسران کو مستعد اور فعال رہ کر اپنے فرائض ادا کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد جلد ہی پریس کلب اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دفاتر کا دورہ بھی کریں گے تاکہ میڈیا کے مختلف زرائع اور حکومت کے محکمۂ اطلاعات کے مابین تعلق کو مزید بہتر اور موثر بنایا جاسکے۔ اجلاس میں محکمۂ اطلاعات کے مختلف شعبوں کے افسران نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور سیکریٹری صاحب کے سوالات کی وضاحت پیش کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹ محمد یوسف کابورو ، ڈائریکٹر فلم اختر علی سرھیو، ڈائریکٹر لیگل سید محمد عظیم شاہ، ڈائریکٹر مطبوعات منصور راجپوت، ڈائریکٹر پریس عزیز ھکڑو، ڈائریکٹر اشتہارات امتیاز جویو، ڈائریکٹر میرپور خاص حزب اللہ میمن، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا معزالدین پیر زادہ، ڈائریکٹر ریفرنس اینڈ ریسرچ ریاض میمن ، ڈائریکٹر سوشل میڈیا فیصل فاروقی اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن حسن اصغر نقوی نے شرکت کی۔