کراچی (نمائندہ خصوصی )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پاکستان کور درپیش معاشی چیلنجز، ان سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے ، اتحاد و اتفاق کا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سندھ کے مسائل کے حل کے لئے گورنر سندھ کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔