لاہور(نمائندہ خصوصی ) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے قومی ائیر لائنز کے بینک اکاﺅنٹ کو منجمد کر کے 50کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں2ارب86کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔ایف بی آر کی ٹیم نے پی آئی اے کے بینک اکاﺅنٹ کو منجمد کر کے اس میں سے50کروڑ روپے ریکوری کر لئے ہیں۔ ایف بی آر نے عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے اکاﺅنٹس بدھ کے روز منجمد کئے تھے۔