اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان بار کونسل کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس کے معاملے پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن پرازخود نوٹس کیس معاملہ پر بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق کو شامل کیا جائے۔اعلامیے میں پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے 9 سینئر ترین ججز پر مشتمل بینچ بنایا جائے جس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعودکو شامل کیا جائے۔پاکستان بار کونسل کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ میں شامل ہونےسے غیر جانبداری کا تاثر آئےگا، اس اقدام سے عوام اور وکلا برادری اس اہم معاملے کی سماعت پرسوال نہیں اٹھاسکیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بینچ کی یہ سماعت آئینی ذمہ داری اوراتھارٹی کے تعین کے لیے ہے، جو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق ہے۔اعلامیے میں پاکستان بار کونسل نے توقع ظاہر کی کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی رضاکارانہ طور پر بینچ سے علیحدہ ہو جائیں۔