کراچی(نمائندہ خصوصی)
22 فروری یوم شہادت مولانا حق نواز جھنگوی شہید رح کے موقع پر اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے راہنماؤں مفتی رب نواز حنفی،مولانا تاج محمد حنفی ودیگر راہنماؤں کے ہمراہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ مولانا حق نواز جھنگوی شہید رح ایک عہد ساز شخصیت تھی،جھنگ کے علاقے سے اٹھنے والی ان کی ناموس صحابہ کی آواز آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے،مولانا حق نواز شہید رح اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی اور فرقہ واریت کا سدباب چاہتے تھے،اور پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کو مستحکم اور محفوظ دیکھنا چاہتےتھے،وہ پوری زندگی اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہے،آج سے عرصہ قبل مولانا حق نواز شہید رح نے جن اسلام دشمنوں کے چہرے سے نقاب اٹھایا تھا اور دنیا کو بتایا تھا کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا گستاخ نہ اسلام کا خیر خواہ ہے اور نہ ہی پاکستان کا،آج حق نواز شہید رح کا بیانیہ مسلک بریلوی،مسلک اہلحدیث اور دیوبند مکتبہ فکر کے تمام جید علماء اور مذہبی راہنماوں کی زبان پر ہے،اور مولانا حق نواز جھنگوی شہید رح نے پاکستان کی نیشنل اسمبلی سے اصحاب رسول واہل بیت رسول کے گستاخوں کے خلاف قانون سازی کی تحریک کی بنیاد رکھی تھی،لاکھ مصائب،پابندیوں،ہتھکڑیوں بیڑیوں اور پابند سلاسل رہنے کے باوجود یہ تحریک اپنے مشن اور نظرئیے پر کاربند رہی،اور آج الحمدللہ پاکستان کی نیشنل اسمبلی سے ناموس صحابہ واہل بیت بل متفقہ طور پر منظور ہوچکا ہے،اور ہمیں امید ہیکہ کہ سینیٹ سے بھی یہ ناموس صحابہ واہل بیت بل منظور ہوکر عنقریب قانون کی حتمی شکل میں نافذ العمل ہوگا،اور ہماری اگلی منزل پاکستان میں نظام خلافت راشدہ کا نفاذ ہے تاکہ ملک معاشی اور معاشرتی لحاظ سے ترقی کرے اور ملک میں خوشحالی کی فضائیں پیدا ہوں آج 22 فروری یوم شہادت علامہ حقنواز شہید رح کے موقع پر اہلسنت والجماعت پاکستان عزم کرتی ہے کہ پاکستان میں نظام خلافت راشدہ کے نفاذ تک جدوجہد جاری رہے گی،