لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پہلی گرفتاری دے کر معاشی عدم استحکام ، پارٹی رہنماوں اور کارکنوں پر کریک ڈاو¿ن کے خلاف ’ جیل بھرو تحریک ‘ کا ا?غاز کر دیا۔جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، اعجاز چودھری، سینیٹر ولید اقبال، عمر سرفراز چیمہ اور زبیر نیازی نے گرفتاری دے دی، پولیس نے شاہ محمود قریشی سمیت تمام رہنماو¿ں کو قیدیوں کی وین میں بٹھا لیا جبکہ دیگر رہنما اور 200 کارکنان بھی اپنی گرفتاری دیں گے۔شاہ محمود قریشی نے گرفتاری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کی قیادت کرتے ہوئے پہلی گرفتاری دینا باعث فخر ہے، ملک میں امپورٹڈ حکومت کی لاقانونیت ختم ہونے اور دس ماہ کی تباہ کاریوں کے حساب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 700 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس پوری تیاری کے ساتھ وینز لے کر آئی اور ہزاروں لوگوں کو دیکھ کر پریشان ہو گئی، سی سی پی او آفس، چیئرنگ کراس کے سامنے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے، قائدین اور کارکنان کے جذبے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ملک بھر میں پھیلے گی،ہم بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، تحریک کا مقصد پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ، عمران خان سے روایت بدلیں گے سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا ، عمران خان نے کہا کہ آپ کی ضرورت ہے آپ گرفتاری نہ دیں۔ میڈیا سے گفتگو اور مال روڈ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے پررخنہ ڈالا جارہا ہے، انہوں نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی، آئینی کردار میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلایا ہے، لیکن صدر مملکت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، عدلیہ پر (ن)لیگ نے جو حملہ کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے،سابق چیئرمین نیب پر جھوٹے کیسز بنانے کے لئے دبا ﺅڈالا گیا، انہیں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر جھوٹے مقدمات بنانے کا کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہ ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ سے مہنگائی کی شرح میں40 فیصد اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انٹر نیشنل فورمز پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے ، ہماری جدوجہد کی منزل قریب ہے ،ہم بڑے مقصد کے لئے گرفتاریاں دینے نکلے ہیں ۔