اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میں صدر پاکستان کو غیرآئینی حرکت کرنے پر خط لکھوں گا کیونکہ صوبوں میں انتخابات کرانے کی تاریخ دینے کا ان کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔پریس کانفرنس کے دور ان ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر (عارف علوی)نے نہ صرف آج غیرآئینی حرکت کی ہے بلکہ آج سے 9 پہلے بھی وہ غیرآئینی حرکت کا حصہ تھے جب اس وقت کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے امریکا کا بہانہ بناکر اسمبلی کو توڑا تو اس میں بھی صدر پاکستان شامل تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر کابینہ کی طرف سے خط لکھ کر پرزور مذمت کی جائے گی اور اس کے علاوہ عمران خان کی طرف سے 9 ماہ تک امریکی بیانیہ بناکر تعلقات خراب کرنے پر آئینی و قانونی طریقہ اپنائیں گے۔