اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس لے لیا۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے ازخودنوٹس کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔چیف جسٹس نے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا اور از خود نوٹس پر سماعت کیلئے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔