کراچی( نمائندہ خصوصی) قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) جو 10اسپتالوں اور 24چیسٹ پین یونٹس پر مشتمل دنیا کا بڑا ہیلتھ کیئر نیٹ ور ک بن چکا ہے وہ مریضوں کو امراضِ قلب کا جدید و مہنگا علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔ 2022ء میں این آئی سی وی ڈی سسٹم میں تقریباََ 2.2ملین مریضوں کو بالکل مفت علاج فراہم کیا گیا، جس میں 3,641مریضوں کی کارڈیک سرجریز اور 19,888پرائمری پی سی آئی سرانجام دی گئیں۔این آئی سی وی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارڈیک سرجریز اور پروسیجرز این آئی سی وی ڈی کے کارڈیک سرجنز اور انٹروینشنلسٹس نے این آئی سی وی ڈی کراچی اور صوبہ کے دیگر شہروں میں قائم سیٹ لائٹ سینٹر ز میں 2022ء کے دوران سرانجام دیے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی ملک کا واحدامراضِ قلب کاا دارہ ہے جس کے مرکزی سینٹر کراچی اور دیگر شہروں میں قائم سیٹ لائٹ سینٹرز میں صرف 2022ء میں 3,641کارڈیک سرجریز اور 74,758سے زائد جدید پروسیجرز بالکل مفت سرانجام دیے گئے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کراچی دنیا میں دل کے دورے کے دوران انجیوپلاسٹی (پرائمری پی سی آئی) سب سے زیادہ سرانجام دینے والا ادارہ بن چکا ہے۔2022میں این آئی سی وی ڈی کراچی میں 9,466پرائمری پی سی آئی سرانجام دی گئیں اور 86اسٹروک انٹروینشنز پروسیجرز کئے گئے۔این آئی سی وی ڈی کراچی میں 2022ء کے دوران مریضوں کے اعداد و شمار کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ این آئی سی وی ڈی کراچی میں گذشتہ سال کے دوران 1,138,240 مریض علاج کی بالکل مفت سہولیات سے مستفید ہوئے، جن میں سے 2,768مریضوں کی کارڈیک سرجریز سرانجام دی گئیں۔3,735 الیکٹوِ انجیوپلاسٹیز، 17,470 انجیوگرافیز، 18ٹاوی پروسیجرز، 914پرمننٹ پیس میکرز، 2,196تھیلیم اسکین، 51,420ایکوکارڈیوگرامز، 134آئی سی ڈی اور سی آرٹی پروسیجرزسمیت دیگر جدید علاج کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی گئی۔
انہوں نے بتایاکہ 2022ء کے دوران این آئی سی وی ڈی کراچی میں 304,414مریض اوپی ڈی، جبکہ 276,865مریض ایمرجنسی کی سہولیات سے بالکل مفت مستفید ہوئے اور 51,162سے زائد مریض داخل ہوئے اور 20مریضوں کا سینہ چکاکیے بغیر جدید طریقہ کار سے Minimally Cardiac Surgeryسرجری سرانجام دی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ این آئی سی وی ڈی سسٹم میں سال 2022کے دوران دیگرصوبوں سے 275,568مریض آئے جن کو بالکل مفت علاج فراہم کیا گیا،صوبہ پنجاب سے 63,639مریض، بلوچستان سے 184,387، خیبر پختونخواہ سے 12,492، آزاد کشمیر سے 13,102 اور گلگت بلستان سے 1,948مریض این آئی سی وی ڈی کے جدید و مہنگے علاج سے بالکل مفت مستفید ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہا کہ این آئی سی وی ڈی کراچی کے علاوہ یہ ادارہ صوبہ کے دیگر شہروں لاڑکانہ، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، سیہون، سکھر، نواب شاہ، مٹھی، خیرپور اور لیاری میں بھی امراضِ قلب کا جدید و مہنگا علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔تمام سیٹ لائٹ سینٹرز پر علاج، تشخیصی سہولیات، جدید پروسیجرز کی سہولیات میسر ہیں، جبکہ سکھر، ٹنڈو محمد خان, حیدرآباد اور لاڑکانہ میں دل کے بائی پاس سرجریز بشمول بچوں کی سرجریز کی سہولیات بھی میسر ہیں اور 2022کے دوران ان سینٹر ز میں 873کارڈیک سرجریز سرانجام دی گئیں،جس میں بچوں کی سرجزیز بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال 2022ء کے دوران این آئی سی وی ڈی سکھر میں 214,254مریض، ٹنڈومحمد خان میں 165,994، لاڑکانہ میں 118,613،حیدرآباد میں 135,895، نواب شاہ میں 30,922، خیرپور میں 50,410، مٹھی میں 30,979 اور لیاری میں 62,258 مریض امراضِ قلب کی جدید سہولیات سے بالکل مفت مستفید ہوئے۔
این آئی سی وی ڈی کے ترجمان نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ بھر میں این آئی سی وی ڈی سیٹ لائٹ سینٹرز کے علاوہ سینے کے درد کے فوری و مفت علاج کے لئے چیسٹ پین یونٹس بھی قائم کئے گئے ہیں، 17چیسٹ پین یونٹس کراچی کے مختلف مقامات اور ایک گھوٹکی، ایک ٹنڈوباگو، ایک جیکب آباد، ایک عمرکوٹ, ایک ٹنڈوالہیار, ایک میرپورخاص اور ایک شکارپور میں قائم کئے گئے ہیں۔ اس طرح صوبہ بھر میں 24چیسٹ پین یونٹس مریضوں کو دن رات علاج کی فوری خدمات فراہم کرنے میں مصروف ِ عمل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان چیسٹ پین یونٹس میں سال 2022ء کے دوران 295,634مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا جبکہ 7,662مریض دل کے دورے کے ساتھ ان چیسٹ پین یونٹس پر آئے تھے جن کو فوری طبیّ امداد کے بعد انجیوپلاسٹی کے لئے مرکزی سینٹر منتقل کر کے ان کی انجیوپلاسٹی سرانجام دے کر ان کی زندگیاں بچائی گئی۔کراچی اور دیگر شہروں میں مزید 10چیسٹ پین یونٹس قائم کئے جائیں گےاین آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ ہمار ا مقصد صوبہ بھر کے مریضوں کو انہی کے گھروں کے قریب امراضِ قلب کا مہنگا و جدید علاج بالکل مفت