اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید پستی میں جانےسےبال بال بچ گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں70کروڑ ڈالرکا بڑا ریلیف مل گیا، چین کےبینک نے پاکستان کا70کروڑڈالر کا قرضہ رول اوورکردیا۔
چین کے اس اقدام کے نتیجے میں پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائرمزید پستی میں جانےسےبال بال بچ گئے ہیں۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں پاکستان نےآئی ایم ایف کوقرض کےرول اوورسےآگاہ کیا۔
اجلاس میں آئی ایم ایف نے بجلی،گیس نادہندگان سےریکوری کےپلان پرعملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بجلی کےنقصانات پرفوری بہتری چاہتاہے۔