کراچی (نمائندہ خصوصی )آلائیڈ اسکول شیر شاہ سائیڈ کیمپس، آلائیڈ اسکول نارتھ ناظم آباد کیمپس،آلائیڈ اسکول بہارکالونی آگرہ تاج لیاری کیمپس ان کا مشترکہ اسپورٹس گالا مینی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں منقعد ہوا جس میں طالبہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان تقریب کے مہمان خصوصی انیس رحمان ، سندھ آلائیڈ اسکول ریجنل مینیجر الائیڈ اسکول سندھ بلوچستان راو محمد شکیل ، سی ای او آلائیڈ اسکول بلدیہ، میڈم عدیلا اشفاق، رانا وارث سابق چیئرمین یو سی ناظم۔ طلبا طالبات نے تمام کھیلوں میں بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ بہت خوبصورت مقابلے ہوئے۔ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی انہوں نے اپنے بچوں کو ان کے ٹیلنٹ کو نا صرف دیکھا بلکہ حوصلہ افزائی کی انہوں نے اسکول انتظامیہ کا بے حد شکریہ ادا کیا کہ شیر شاہ میں گراونڈ نا ہونے کے باوجود ہمارے بچوں کو فیسلیٹیز فراہم کی مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی ایکٹوٹیز کا ہونا بہت ضروری ہے تر و تازہ جسم اور دماغ بچوں کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ ثابت ہوتا ہے۔ تمام جیتنے والے بچوں کو ٹرافیز دی گئیں۔ بچوں نے پرفارمنس پیش کی، ٹیبلوز پیش کیا۔ رکاوٹوں کی بہت زبردست پرفارمنس پیش کی گئیں۔ ناظم آباد کے بچوں نے تعلیم کی اہمیت پر ٹیبلوز پیش کئے۔ صبح 9 بجے شروع ہونے والا اسپورٹس گالا شام 5:30 پر اختتام پذیر ہوا ۔ بچوں کو لنچ بھی فراہم کیا گیا۔