اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے ،نیب کیسز تو ابھی بھی چل رہے ہیں، آفتاب سلطان ہی بہتر بتا سکتے ہیں ان پر کس کا دبائو تھا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں کو اغواء کرنے کے حق میں نہیں ، نظام میں درستگی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو نہیں روکا جاسکتا آئین کا تقاضا ہے کہ انتخابات لازمی ہیں الیکشن ہونے چاہیے نتیجہ جو بھی ہو بعد میں دیکھا جائے گا بدقسمتی ہے کہ انتخابات بھی قومی مسائل کا حل نہیں ملکی مسائل کا واحد حل مل کر بیٹھنے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب سلطان پر کس کا دبائو تھا یہ وہ خود ہی بہتر بتا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے نیب کیسز تو ابھی بھی چل رہے ہیں ۔شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نئی جماعت بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی مقصد ہے جیل بھرو تحریک سے مسائل حل نہیں ہونگے سیاستدانوں کو اغواء کرنے حق میں نہیں نظام میں درستگی کی ضرورت ہے۔