میرپورخاص (تحسین احمد خان)پولیس نے جعلی چائے کی پتی فروخت کرنے والے سابق پولیس اہلکار اور اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کر مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انچارج عنایت علی زرداری اور ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاون غازی خان راجڑ نے خفیہ اطلاع پر میرپورخاص کے علاقے چاندنی چوک پر ایک کار کو روک کر تلاشی لی اس دوران کا سے جعلی چائے کی پتی 38 کارٹن برآمد کر کے ایک سابق پولیس اہلکار محمد صدیق سومرو اس کے دو بھائیوں سرفراز سومرو اور عبدالوہاب سومرو کو گرفتار کر کے کاپی رائٹ ایکٹ اور جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان لبیک نامی جعلی چائے کی پتی فروخت کرتے تھے ملزمان کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔